لاہور (جدوجہد رپورٹ) حکومت پاکستان نے فی کس سالانہ آمدن میں اضافہ ظاہر کرنے کیلئے اعداد و شمار میں آبادی ہی کم ظاہر کر دی ہے۔
ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020-21ء کے دوران فی کس سالانہ آمدن میں 13.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1543 ڈالر ظاہر کی گئی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال 2016-17ء کے آبادی کے اعدادو شمار207.7ملین کی بجائے فی کس آمدنی پر کام کرنے کیلئے 197.3ملین آبادی کے اعدادوشمار کا استعمال کیا۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق گزشتہ سال فی کس آمدن 1361ڈالر سالانہ تھی۔
پاکستان میں مردم شماری مارچ2017ء میں کی گئی تھی، جس کے مطابق پاکستان کی آبادی 207.684 ملین نفوس پر مشتمل تھی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار کے اختتام پر فی کس سالانہ آمدن 1652ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔