خبریں/تبصرے

آر ایس ایف کراچی کا انقلابی طلبہ کنونشن 20 فروری کو آرٹس کونسل میں ہو گا

کراچی (جدوجہد رپورٹ) ریولوشنری اسٹوڈنٹس فرنٹ (آر ایس ایف) کراچی کا ’انقلابی طلبہ کنونشن‘ 20 فروری کو آرٹس کونسل کراچی کے جون ایلیا لان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ کنونشن معروف انقلابی رہنما و انقلابی دانشور ڈاکٹر لال خان کی برسی کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے اور کنونشن کو ڈاکٹر لال خان سے منسوب کیا گیا ہے۔

کنونشن کی صدارت مرکزی آرگنائزر آر ایس ایف اویس قرنی کریں گے۔

کنونشن سے ندیم فاروق پراچہ (ریسرچ سکالر، کالم نگار)، مظہر عباس (سینئر صحافی و تجزیہ نگار)، مہناز رحمان (ویمن ایکشن فورم)، سارنگ جام (کالم نگار، فرزند کامریڈ جام ساقی)، رحمان بابر (صدر پختون ایس ایف سندھ)، رمیض مصرانی (آرگنائزر آر ایس ایف سندھ)، زارا حسین چانڈیو (سیکرٹری اطلاعات آر ایس ایف حیدر آباد)، سید مسرور احسن (صدر پی پی پی ڈسٹرکٹ سنٹرل کراچی)، قمر الزمان خان (سیکرٹری جنرل پی ٹی یو ڈی سی)، عبدالرؤف لنڈ (کسان رہنما)، منصور شہانی (صدر پی ایس ایف سندھ)، وقاص عالم (صدر پی آر ایس ایف کراچی)، معروج شاد (ممبر سنٹرل کمیٹی بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی) اور سیاسی و سماجی رہنما خطاب کرینگے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts