خبریں/تبصرے

’اگر آزاد فیصلے نہ ہوئے تو سمجھیں پرانے سلیکٹڈ کی جگہ نئے سلیکٹڈ آ گئے ہیں‘

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سربراہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت آزادانہ فیصلے نہیں کرتی تو یہی سمجھا جائے گا کہ پرانے سلیکٹڈ کی جگہ نئے سلیکٹڈ آ گئے ہیں۔

نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نیوٹرل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق جہاں تک بات ہے تو یہ مستقبل کے اقدامات بتائیں گے کہ یہ سیٹ اپ آزادانہ فیصلے کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا۔ اگر آزادانہ فیصلے نہ کئے جا سکے تو یہی سمجھا جائے گا کہ پرانے سلیکٹڈ کی جگہ نئے سلیکٹڈ آ گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر کچھ فیصلے ایسے ہوئے جن سے جمہوریت اور پارلیمان مستحکم ہوں اور حقیقی معنوں میں سویلین بالادستی نظر آئے تو لوگ اسے ایک حقیقی قدم سمجھیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts