خبریں/تبصرے

امریکہ: خواتین فٹ بالروں کو بھی مردوں کے برابر تنخواہ ملے گی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکی ساکر فیڈریشن نے ایک نئے لیبر معاہدے میں یہ اعلان کیا ہے کہ فیڈریشن اپنی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے ممبران کو یکساں طور پر ادائیگی کرے گی۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ بین الاقوامی میچوں میں مقابلہ کرتے وقت فٹ بال کے کھلاڑیوں کو یکساں تنخواہ ملے گی۔ سوکر انعامات کو جمع کر کے دونوں ٹیموں کے ممبران میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائیگا اور فیفا کی طرف سے دی جانے والی انعامی رقم میں صنفی تفاوت کو دور کیا جائیگا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts