لاہور (جدوجہد رپورٹ) تحریک انصاف کی لانگ مارچ میں سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین کے زیر استعمال توڑی جانے والی گاڑی ان کے دوست کی نکلی، جو اب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ یاسمین راشد عمران خان کی کال پر سڑکوں پر آئی تو وہ ایک دوست کی گاڑی میں سوار تھیں۔ پولیس نے مذکورہ گاڑی پر ڈنڈے برسائے جس سے گاڑی کو کافی نقصان ہوا۔ اب گاڑی ادھار دینے والا دوست انتہائی پریشان ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
متاثرہ دوست کا کہنا ہے کہ گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے اور اب یاسمین راشد مبینہ طو رپر فون بھی نہیں اٹھا رہی ہیں۔