لاہور (جدوجہد رپورٹ) حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف آج یکم فروری کو سہ پہر 3 بجے لبرٹی چوک لاہور میں عوامی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس احتجاجی ریلی کا انعقاد پاکستان سول سوسائٹی فورم، جوائنٹ ایکشن کمیٹی، حقوق خلق پارٹی، پنجاب یونین آف جرنلسٹ اور دیگر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
دہشت گردی نامنظور، دہشتگردوں کی معاونت بند کی جائے سمیت دیگر مطالبات کے گرد اس احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے لاہور اور گردونواح کے تمام ترقی پسند، انسان دوست نوجوانوں اور محنت کشوں سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔