لاہور (جدوجہد رپورٹ) سوڈان میں فضائی حملوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان مکمل طور پر خانہ جنگی میں ڈوب سکتا ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ہفتے کے روز سوڈان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر اومدرمان کے رہائشی علاقے پر فوجی فضائی حملوں میں تقریباً دو درجن افراد ہلاک ہو گئے۔
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل میں شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے شہری علاقے میں یہ سب سے مہلک حملوں میں سے ایک تھا۔
گزشتہ ماہ خرطوم میں فوج کے فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان مکمل خانہ جنگی کے دہانے پر ہے۔ مصر رواں ہفتے قاہرہ میں تشدد ختم کرنے کے بارے میں مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔