پاکستان

عوامی ورکرز پارٹی جی بی کا انٹرا پارٹی الیکشن، بابا جان صدر منتخب

گلگت(پ ر) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کا انٹراپارٹی الیکشن اتوار کے روز پیلس ہوٹل گلگت میں منعقد کیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیشن اختر امین نے ہمراہ ممبران اکرام جمال اور عبدالمجید خان الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق بابا جان عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر، شیر نادر شاہی جنرل سیکرٹری، ظہیر الٰہی ترجمان منتخب ہوئے ہیں۔

دیگر عہدیداران میں ضیغم عباس سینئرنائب صدر، آصف سخی نائب صدر، کامریڈ نازنین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اخون بائے سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت،نور نعید ڈپٹی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت، اظہر الدین آرگنائزنگ سیکرٹری، آفتاب لعل سیکرٹری برائے آرٹس اینڈ کلچر،کامریڈ ذیشان احمد سیکرٹری یوتھ و طلبہ، عقیلہ سیکرٹری برائے خواتین، امین ہنزائی سیکرٹری لیبر، جلال خان سیکرٹری کسان اور نور خان فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔

کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts