شاعری

بے وجہ گریزاں نہیں مفتیان شہر بچوں کو تاریخ پڑھانے سے

فاروق سلہریا

گذشتہ و فردا و حال، سب کے سب پریشان کن ہیں
اپنے روز و شب و مہ و سال سب کے سب پریشان کن ہیں

میں کوئی بھی جواب دوں، وہ غلط ہو گا
وقت نے کئے ہیں جتنے سوال سب کے سب پریشان کن ہیں

ہتھیار ڈال دینے ہیں یا پسپا ہونا ہے
دوستوں کے بچھائے جال سب کے سب پریشان کن ہیں

عشق،چارہ گر، روزگار،دوست،احباب
اپنی جان کے وبال سب کے سب پریشان کن ہیں

گھبرا کے توڑ دیتا ہوں سلسلہ ہر سوچ کا کہ تنہائی میں
اس جان تنہائی کے خیال سب کے سب پریشان کن ہیں

بے وجہ گریزاں نہیں مفتیان شہر بچوں کو تاریخ پڑھانے سے
کہ اسباب ذلت و زوال سب کے سب پریشان کن ہیں

Farooq Sulehria
+ posts

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔