خبریں/تبصرے

امید سحر کی بات شائع ہو گئی

لاہور(جدوجہد رپورٹ)روزنامہ’جدوجہد‘ کے سابق مدیر، ڈاکٹر قیصر عباس مرحوم، جو گذشتہ سال وفات پا گئے تھے، کی تحریروں پر مشتمل کتاب’امید سحر کی بات: نثر پارے،تبصرے،مکالمات‘ جمہوری پبلی کیشنز (لاہور)کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے۔

یہ کتاب روزنامہ ’جدوجہد‘ کے لئے لکھی گئی تحریروں پر مبنی ہے۔ یہ کتاب ڈاکٹر قیصر عباس نے خود مدون کی تھی اور ان کی وفات سے فقط دو دن قبل ہی مکمل ہو سکی تھی۔ اس کتاب میں ڈاکٹر قیصر عباس کی شخصیت اور فن پر بائیں بازو کے معروف رہنما اور روزنامہ’جدوجہد‘ کے ادارتی بورڈ کے رکن، فاروق طارق، کے علاوہ مدیر ’جدوجہد‘فاروق سلہریا کے مضامین بھی شامل ہیں۔

کتاب منگوانے کے لئے مندرجہ ذیل موبائل اور ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
موبائل (واٹس اپ): 0333-4463121
لینڈ لائن: 04236314140
348 صفحات پر مبنی اس کتاب کی قیمت 980 روپے ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts