خبریں/تبصرے

مبارک خان کھوسو میں ہاری کانفرنس کا انعقاد

شکارپور (پ ر) ہاری جدوجہد کمیٹی شکارپور اور کسان رابطہ کمیٹی کی طرف سے گاؤں مبارک خان کھوسو میں ہاری کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں سیکڑوں کسانوں نے شرکت کی۔

شریک کسانوں نے وفاق کی طرف سے دریائے سندھ پر بنائی جانے والی چولستان کینال سمیت دیگر کینالز کو مکمل طور پر رد کردیا۔ دھان کا سرکاری ریٹ مقرر کرنے، کسانوں کو ماحولیاتی تباہی کا معاوضہ دینے، بینظیر ہاری کارڈ بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی اصلاحات کر کے سرکاری زمینیں بے زمین ہاریوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts