خبریں/تبصرے

مولانا حکومت میں اپنے خاندان کا حصہ بڑھانے میں کامیاب

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر حکومت سے اپنا مطالبہ منوا لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی اور معروف صنعت کار حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا گورنر تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی وفاقی حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے پاس کوئی عہدہ بھی موجود نہیں تھا، اس وجہ سے وہ اس عہدے کے حصول کیلئے تگ و دو میں مصروف تھے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان اپنے سمدھی کیلئے یہ عہدہ لیکر اقتدار کا ایک بڑا حصہ اپنے خاندان کے پاس محفوظ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

نئے تعینات ہونے والے گورنر حاجی غلام علی کے صاحبزادے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔ زبیر علی مولانا فضل الرحمان کے داماد بھی ہیں۔

اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود وفاقی وزیر برائے مواصلات ہیں۔ بھائی عطاالرحمان سینیٹ کے رکن ہیں۔ مولانا خود نشست تو نہیں جیت سکے تھے، ورنہ حکومت میں ایک اہم عہدہ انکا بھی ہونا تھا۔ تاہم پی ڈی ایم جماعتوں کی حکومت بنتے وقت مولانا فضل الرحمان کو صدر عارف علوی کے مواخذے کے بعد صدر پاکستان منتخب کروائے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts