خبریں/تبصرے


آصف جاوید کے قاتلوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے: فاروق طارق

حقوق خلق پارٹی کے صدر فاروق طارق نے کہا ہے کہ آصف جاوید کی موت پاکستان کے عدالتی نظام پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیسلے پاکستان نے آصف جاوید کو بغیر کسی انکوائری اور نوٹس کے نوکری سے نکال دیا تھا۔ وہ چھ بچوں کے والد تھے، انصاف کے حصول کے لیے انہیں اپنا گھر اور گاڑی بیچنی پڑی، مگر پھر بھی انہیں انصاف نہ مل سکا۔

یوکرین پر روسی جارحیت سے متعلق بائیں بازو کا مخمصہ

یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے ساتھ جڑے سامراجی تضادات کے حوالے سے بالخصوص جنوب ایشیاء اور بالعموم دنیا بھر میں بائیں بازو کی رائے منقسم رہی ہے۔ روس نواز بائیں بازوکے رہنماؤں نے پہلے پہل روس کو جارح تسلیم کرنے سے ہی انکار کیا اور یوکرین کی چند ہفتوں میں فتح کی پیش گوئی کر دی۔ بعد ازاں بدلتے حالات کے ساتھ ساتھ روس نوازبائیں بازو کے موقف میں بھی تبدیلی آتی گئی، لیکن ہر نیا تناظر چند ہی روز میں غلط ثابت ہوتا آیا ہے۔

کیا یوکرین ایک نازی ملک ہے: کویتا کرشنن کا سی پی ایم کے رہنما کو جواب

(امریکی اکیڈیمک)میئر ش یائمرایک رئیل اسٹ ہیں، جنہیں بھارتی بایاں بازو اس لیے بھی پسند کرتا ہے کہ وہ روس کی جنگ کے لیے نیٹو اور امریکہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پیوٹن نے ’امن‘کے لئے کیف میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری یوکرین’روس کے لیے ایک وجودی خطرہ‘ ہے، اور اسی لیے یوکرین کو بیلا روس یا قازقستان جیسا ہونا چاہیے۔

بنگلہ دیشی طلبہ نے ’این سی پی‘ کے نام سے سیاسی جماعت بنا لی، ناہید اسلام کنونیئر نامزد

جولائی میں حسینہ واجد حکومت کے خلاف بغاوت کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسماعیل حسین کی بہن لیما اختر نے اعلان کیا کہ ناہید اسلام پارٹی کے نئے کنوینر ہونگے۔ ناہید اسلام طلبہ بغاوت کے26سالہ مقبول رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے، اب وہ نئی پارٹی کی قیادت کریں گے۔انہوں نے منگل کو عبوری حکومت سے استعفیٰ دے کر نئی پارٹی کی قیادت سنبھالی۔ ابتدائی طور پر پارٹی کی 150رکنی مرکزی کمیٹی نامزد کی گئی ہے۔

گزشتہ سال ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 32 ہزار 617 واقعات رپورٹ ہوئے

سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او) کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ سال2024کے دوران صنفی بنیاد پر تشدد کے 32617واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں ان واقعات کی تفتیش اور سزاؤں کی شرح کے انتہائی کم ہونے کو اجاگر کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

جیل میں قید کرد رہنما کی ہتھیار پھینکنے کی اپیل: کیا فرق پڑے گا؟

کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے) کے جیل میں بند رہنما نے ہتھیار پھینکنے اور پارٹی کو تحلیل کرنے کی اپیل کر دی ہے۔ گزشتہ26سال سے ترکی کی جیل میں قید عبداللہ اوکلان نے ایک خط کے ذریعے اپنے ساتھیوں سے خود کو غیر مسلح کرنے کی اپیل کی ہے۔ عبداللہ اوکلان 1999سے بحیرہ مرمرہ میں واقع جزیرہ امرالی میں قید تنہائی میں موجود ہیں۔

پاکستان اسٹیل ملز نے مزید 1350 ملازمین کو جبری برطرف کر دیا

پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم)نے منگل کو مزید1350ملازمین کو جبری طور پر برطرف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق برطرف ہونے والے ملازمین میں ڈرائیورز، فائرمین، آپریٹرز اور دیگر شامل ہیں۔ برطرفی کے خطوط ملازمین کے گھروں میں بھجوا ئے گئے ہیں۔

دنیا بھر مضبوط ہوتی آمریت: 39 فیصد آبادی آمرانہ حکومتوں کے زیر سایہ

انڈیکس میں دنیا بھر کے165آزاد ملکوں اور 2خودمختار خطوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ انڈیکس 5بنیادوں پر ملکوں کا جائزہ لیتا ہے، جن میں انتخابی عمل، حکومت کی فعالیت، سیاسی شرکت، سیاسی ثقافت اور شہری آزادی شامل ہیں۔ ہر ملک کی 4میں سے ایک کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے، جس میں مکمل جمہوریت، ناقص جمہوریت، ہائبرڈ نظام اور آمرانہ نظام شامل ہے۔

ایک ارب بھارتیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں

رپورٹ کے مطابق کورونا وبائی امراض کے بعد بھارت میں امیر امیر تر ہوتے گئے ہیں، جبکہ غریب قوت خرید کھو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ طویل مدتی ساختی رجحان ہے، جو وبائی مرض سے پہلے ہی شروع ہوا تھا۔ بھارت تیزی سے غیر مساوی ہوتا جا رہا ہے۔ امیر ترین10فیصد بھارتی اب قومی آمدن کا57.7فیصد رکھتے ہیں، جبکہ1990میں ان کے پاس 34فیصد حصہ تھا۔

گزشتہ سال 54 ممالک میں 296 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا

ڈیجیٹل رائٹس کی تنظیم ’ایکسس ناؤ‘اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ہیش ٹیگ کیپ اٹ آن کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال2024کے دوران54ملکوں میں 296بار انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ریکارڈ کیے گئے۔ 2023میں 39ملکوں میں 283بار انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ریکارڈ کیا گیاتھا۔