خبریں/تبصرے


لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم، 8 روز سے جاری دھرنا ختم

”مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے، کامیابی کا ساراکریڈٹ ہیلتھ ورکرز کوجاتا ہے، جنہوں نے اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مطالبات کی منظوری کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیلئے ہمیں ایک مربتہ پھر احتجاج کا راستہ نہیں اختیارکرنا پڑے گا۔ لیکن اگر ماضی کی طرح پھر لیت و لعل سے کام لیا گیا تو ہمیں پھر مجبوراً جدوجہد کا راستہ اختیارکرنا پڑے گا۔“

مصر: انسانی حقوق کی نامور کارکن ثنا سیف کو 18 ماہ قید کی سزا

”آزادی کی سرحدوں کو مزید آگے بڑھانے کا یہ بہترین وقت ہے۔ تو ہم نے سوچا کہ ایک اخبار بنائیں اور اس کیلئے اجازت نہیں لیتے۔ آئیے صرف اسے گلیوں میں بیچیں، اسے تحریر کی آواز، آزادی کی آواز کہا جائے اور انقلاب کے اس تجربے کے بعد ہم میں سے ہر ایک کو کچھ کہنا چاہیے۔“

پاکستان: زرعی ملک میں اشیائے خوردنوش کی درآمد میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا

گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران سبزی، گھی اور کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ملکی پیداوار میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان نے رواں سال8 ماہ کے دوران 91 کروڑ 59 لاکھ ڈالر مالیت کی 33 لاکھ 28 ہزار ٹن گندم درآمد کی تھی جبکہ گزشتہ سال گندم درآمد نہیں کی گئی تھی۔