پاکستان کی موجودہ نودولتیوں کی حاکمیت محنت کش خاندانوں پر جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی جابرانہ پالیسیوں کے نفاذ اور نجکاری و ڈاؤن سائزنگ کے ذریعے محنت کشوں کا روزگار چھینا جا رہا ہے۔ جس کے خلاف ملک بھر کی 61 ٹریڈ یونینز اور لیبر تنظیموں کی جانب سے ”آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز و لیبر تحریک“ کی کال پر 14 اکتوبر 2020ء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے۔ آر ایس ایف محنت کشوں کے مطالبات کی مکمل حمایت اور 14 اکتوبر کے دھرنے میں مکمل شمولیت کا اعلان کرتا ہے اور ساتھ ہی سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی میں شامل ساتھی تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دیتا ہے۔
