خبریں/تبصرے


بن لادن کی ہلاکت پر جنرل کیانی نے ایڈمرل ملن کو مبارکباد دی

صرف اس وجہ سے نہیں کہ امریکی فوج نے پاکستانی سرزمین پر کارروائی کی بلکہ دنیا کے انتہائی مطلوب عسکریت پسند کی میزبانی کرتے ہوئے پکڑے جانے کی ذلت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس رپورٹ میں القاعدہ کے رہنما کو پناہ دینے میں کسی ادارے کی شمولیت کومسترد کیا گیا۔

کیرالہ میں کمیونسٹ، بنگال میں ممتا بینرجی پھر فاتح: بی جے پی کو تمل ناڈو میں بھی زبردست شکست

بھارت کی 4 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر اہتمام علاقے (یونین ٹیرٹری) کے انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کیرالہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں نریندرا مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بائیں بازو کا اتحاد ایک مرتبہ پھر کیرالہ میں اپنی گرفت برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔

کراچی: بحریہ ٹاؤن کے بلڈوزر ایسے گھر گرا رہے ہیں جیسے اسرائیلی فلسطینیوں کے گراتے ہیں

اگر جمہوریت اور انسانی وقار کو بچانا ہے تو اس مافیا کی مزاحمت کرنی ہو گی ورنہ ہمارے ہاں جو جمہوریت ہو گی اس کے بارے میں کہا جائے گا یہ جمہوریت بحریہ ٹاؤن کی جمہوریت ہے جو بحریہ ٹاؤن کے استصواب رائے سے بحریہ ٹاون کی نمائندگی کے لئے بنی ہے۔

دنیا میں 56 بڑے تنازعات سالانہ 1 لاکھ 13 ہزار 523 ہلاکتوں کے موجب

ٹی ایل ڈی آر گلوبل نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ میں دنیا بھر میں ہونے والے ان تنازعات کو چار حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے یہ اعداد و شمار جمع کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اعداد و شمار میں ایسے تنازعات شامل ہیں جن میں کسی مخصوص خطے میں کم از کم دو مسلح گروہ متصادم ہوں، علاقائی تنازعات اور احتجاج و بغاوتیں جن میں پیراملٹری وائلنس کا عنصر شامل ہو یا ایسے تنازعات جن میں کم از کم کل اموات 100 سے زائد ہوں اور گزشتہ ایک سال میں کم از کم 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہو۔