بھٹ شاہ ہاری کانفرنس اتوار 16فروری کو بھٹ شاہ، مٹیاری سندھ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ کانفرنس پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، سندھ ہاری تحریک، ہاری جدوجہد کمیٹی اور سندھ ہاری پورہیت کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس سے جنرل سیکرٹری پاکستان کسان رابطہ کمیٹی فاروق طاہر، جنرل سیکرٹری حقوق خلق پارٹی ڈاکٹر عمار علی جان سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما خطاب کریں گے۔
