خبریں/تبصرے


آئی اے رحمان وفات پا گئے

ان کی خدمات کو عالمی سطح پر نیورمبرگ ایوارڈ جیسے اعزازت دے کر تسلیم کیا گیا۔ ان کی وفات پر ملک بھر کے سیاسی حلقوں، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وانا میں عوامی جلسہ: علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ

علی وزیر کے ساتھیوں، اہل خانہ اور بالخصوص وانا وزیرستان کے عوام کو علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ کئے جانے پر شدید تشویش ہے۔ جمعہ کے روز وانا میں منعقدہ جلسہ میں علی وزیر کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو فوری ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان کے 15 ملین عمر رسیدہ افراد حکومتی پالیسیوں میں مکمل نظر انداز

مالی، جسمانی اور جذباتی زمروں میں بزرگوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے ایک معاشرے کو مضبوط اداروں اور پالیسی کی ضرورت ہے جو تبدیلی کی حرکیات اور طرز زندگی اور خاندانی ڈھانچے کو مد نظر رکھتے ہوئے وضع کی گئی ہو۔

پاکستان میں کورونا کے معاشی اثرات: بیروزگاری میں 34 فیصد اضافہ، آمدن میں 42 فیصد کمی

حکومت کیلئے کورونا کی تیسری لہر کے دوران سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا معاشی اثرات کو کم کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات کئے جا سکیں گے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی بی ایس کا سروے کورونا کی تیسری لہر کے دوران حکومتی پالیسیوں کیلئے اہم اسباق فراہم کرتا ہے۔ اس کا فالو اپ سروے بھی کیا جانا ضروری ہے اور حکومت کو کورونا ویکسین کی ہر شہری تک مفت فراہمی یقینی بناتے ہوئے لاک ڈاؤن کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے ناگزیر اقدامات کرنا ہونگے۔