خبریں/تبصرے


گرفتار طلبہ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، پنجاب بھر میں احتجاج

”چند لوگوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو رد عمل پولیس کی جانب سے دکھایا گیا ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ابھی تک تو ہم نے پرائیویٹ مافیا پر بات کرنا شروع کی ہے۔ یونیورسٹی والوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ ابھی یہ جدوجہد تک نظام بدلنے تک جاری رہے گی۔“

لاہور میں گرفتار طلبہ کو فی الفور رہا کیا جائے: آر ایس ایف

ہم حکام اعلیٰ کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ اگر ہفتہ 30 جنوری تک گرفتار طلبہ کو رہا نہیں کیا جاتا تو ’ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ‘ (RSF) سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹیوں میں شامل دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر غیر معینہ مدت کے لئے ملک گیر احتجاجی تحریک منظم کرے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

احتجاج کرنے والے طلبہ تعلیمی مافیا کی ایما پر لاپتہ

ملک بھر کی ترقی پسند اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور ٹریڈ یونین رہنماؤں نے طلبہ کی اس طرح سے گرفتاری اور انہیں گمشدہ کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے طلبہ کو فی الفور غیر مشروط رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلبہ پر تشدد و گرفتاریاں: آج ملک بھر میں ’سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن‘ منایا جائیگا

طلبہ ایکشن کمیٹی کی کال پر ملک بھر میں مختلف جامعات کے باہر بھی طلبہ احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ طلبہ گزشتہ چند روز سے آن لائن امتحانات کے انعقاد، آن لائن تعلیم دینے کے دورانیہ کی فیسیں پچاس فیصد کم کرنے اور بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کرنے کے مطالبات کے گرد پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ دو روز قبل یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور یوایم ٹی میں طلبہ