ان کی یہ دستاویز اب ہمارے ہاتھ آئی ہے تو ہمیں بھی اندازہ ہوا کہ ایک ضلع اوکاڑہ میں مزارعوں کی تحریک کو کچلنے کے لئے ریاستی ادارے ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے کتنا آگے جا سکتے ہیں۔ تحریک کے دوران 16 مزارعین شہید ہوئے، جبکہ ریاستی اداروں کے کسی فرد کی خوش قسمتی سے جان نہیں گئی اور یہ ہماری شعوری پالیسی اور حکمت عملی کا نتیجہ تھا کہ جوابی کاروائی جلسے جلوسوں، دھرنوں اور مظاہروں سے کی جائے گی۔
