پاکستان نے مہنگائی میں سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان اب ایشیا میں سب سے تیز رفتار افراط زر کاشکار ملک بن گیا ہے۔ ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کمزور کرنسی، خوراک اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے اپریل میں قیمتوں میں اضافے کو خطے کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا۔
خبریں/تبصرے
ایرانی صحافی مہسا امینی کی موت کی رپورٹنگ کرنے پر قید ہیں: آر ایس ایف
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022ء میں مہسا امینی کی تہران میں پولیس کی حراست میں موت کے بعد سے اب تک 72 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 25 اب بھی قید ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین ہیں۔
ہالی ووڈ کے ہزاروں سکرین رائٹرز کی ہڑتال
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق رائٹرزگلڈ آف امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے اراکین روزی کمانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کیونکہ شرحیں کم ہو گئی ہیں اور رائٹرز کے پاس ملازمت کی حفاظت کم ہے۔
50 ملکوں کے 1 ارب محنت کشوں کو کٹوتیوں کے باعث 746 ارب ڈالر کا نقصان
امریکہ میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے 100 سی ای اوز نے گزشتہ سال میں اوسطاً 24 ملین ڈالر کمائے، جو کہ 2021ء کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہے۔ امریکہ میں ایک اوسط محنت کش کو 413 سال تک کام کرنا ہو گا، تب وہ ایک اعلیٰ عہدیدار یا سی ای او کے 12 ماہ کے برابر کمائی کر سکتا ہے۔ امریکہ میں 50 فیصد خواتین 15 ڈالر فی گھنٹہ سے کم کماتی ہیں۔
سوڈان میں جرنیلوں کی لڑائی سے 8 لاکھ افراد ہجرت کر سکتے ہیں: اقوام متحدہ
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے باوجود دارالحکومت خرطوم میں فضائی حملے جاری ہیں۔ لڑائی کے 18 دن بعد سوڈان کا صحت کا نظام بڑی حد تک تباہ ہو چکا ہے اور امدادی کارکن پانی، خوراک اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث دارالحکومت کی گلیوں میں لاشوں کے ڈھیروں کے ساتھ تیزی سے مایوس کن مناظر بیان کر رہے ہیں۔
پاکستان: صحافیوں کے خلاف دھمکیوں اور حملوں میں 60 فیصد اضافہ
آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں کی اہم اقسام میں براہ راست حملے کے 51 واقعات (36 فیصد)، صحافتی آلات، صحافیوں کے گھروں یا خبررساں اداروں کے دفاتر کو نقصان پہنچانے کے 21 واقعات (15 فیصد)، آن لائن یا آف لائن دھمکیاں، بشمول 7 موت کی دھمکیوں کے 14 واقعات (10 فیصد) شامل ہیں۔
کلیدی شعبوں کے محنت کش دنیا بھر میں کم اجرتوں اور عدم تحفظ کا شکار
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی سالانہ ورلڈ ایمپلائمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لک کے مطابق دنیا بھر میں کلیدی شعبوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو کم اجرتوں، عدم تحفظ اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یورپی ملکوں میں بھی آزادی اظہار پر پابندیاں!
عالمی ذرائع ابلاغ میں عام تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ آزادی اظہارصر ف ترقی پذیر اور پس ماندہ ملکوں کا مسئلہ ہے اور مغربی ممالک میں ذرائع ابلاغ آزاد ہیں۔ لیکن صحافیوں کے تحفظ کی ایک عالمی تنظیم نے ا س تاثر کو رد کرتے ہوئے یورپ میں میڈیا اور صحافیوں پر عائد پابندیوں کی موجودگی کا نہ صرف اعتراف کیا ہے بلکہ ان پر سخت احتجاج بھی کیا ہے۔
عالمی یوم مزدور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم تجدید عہد منایا جائے گا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہدائے شکاگو کی قربانیوں کی یاد میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں محنت کشوں کی نمائندہ تنظیمیں اور ٹریڈ یونینیں اس دن کو یوم تجدید عہد کے طور پر منا رہی ہیں۔ دنیا بھر میں ریلیاں، جلسے، جلوس، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
یوم مئی 2023ء: تاریخ اور مطالبات
آج پاکستان کا محنت کش طبقہ تاریخی مہنگائی کا شکار ہے۔ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے ان کی ہر عوام دشمن شرط کو تسلیم کیا ہے۔ گیس، بجلی، پٹرول غرض یہ کہ تمام اشیائے صرف کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مزدوروں کی مسلسل چھانٹیاں جاری ہیں۔ ٹیکسٹائل شعبہ انتہائی بحران کا شکار ہے اور آدھے سے زیادہ فیکٹریاں بند کر دی گئی ہیں۔ عمران خان کی ایک بری حکومت کے خاتمے کے بعد اس سے بھی زیادہ بری مزدور دشمن حکومت کا عوام کوسامنا ہے۔