خبریں/تبصرے


وفاق کا جموں کشمیر میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار

ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کے عمل کو مستقل کرنے کیلئے من پسند افراد کی کامیابی کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انتخابات ملتوی کروانے کی کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ ’ڈمی‘افراد کو اس اسمبلی میں مسلط کیا جا سکے۔

فیس بک نے پاکستان سے چلائے جانیوالے 90 اکاؤنٹ کیوں بند کر دئے؟

انہوں نے مقامی اور سیاسی خبروں کے بارے میں بھی اکثر پوسٹ کیا، جس میں ہندوستانی حکومت، سیاسی قائدین اور فوج جیسے موضوعات شامل ہیں اگرچہ اس سرگرمی کے پیچھے موجود افراد نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی، لیکن ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس کا تعلق پاکستانی فوج کے آئی ایس پی آر (انٹر سروس پبلک ریلیشنز) کے ملازمین سے تھا۔“

خان صاحب آپ صحافیوں کے ساتھ ہیں یا آزادی اظہار کا قتل کرنیوالوں کے؟

لاہور (جدوجہد رپورٹ) حال ہی میں پابندی کا شکار ہونے والے پاکستان کے معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ ماضی میں ان کے ساتھ آزادی اظہار رائے کی جنگ لڑنے والے عمران خان جب وزیراعظم بنے تو ان کے دور میں پاکستان آزادی اظہار رائے کی بدترین صورتحال سے دو چار ہو چکا ہے۔

کے پی کے: جمعہ کی چھٹی بحال کرنے اور مذہبی اکابرین کی توہین پر سزائے موت کی قراردادیں منظور

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں جماعت ا سلامی کی رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین نے جمعہ کی چھٹی اور مذہبی اکابرین سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

بشریٰ بی بی کی بہن کو ایچ ای سی سے 10 لاکھ ماہانہ ملتے ہیں، پشاور یونیورسٹی میں تنخواہیں نہیں مل رہیں

وزیراعظم عمران خان ماضی میں ہمیشہ مغربی ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے حکمرانوں پر اقربا پروری، عزیز و اقارت کو نوازنے، کرپشن کرنے اور شاہ خرچیاں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان تمام مسائل کے خاتمے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔

آزاد عدلیہ نے 3 ماہ فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

پاکستان میں عدالتی تعطیلات کے دوران بھی ضروری عدالتی امور کو رواں رکھنے کے ساتھ ساتھ ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کا سلسلہ جاری رکھا جاتا ہے اور ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت جلد مکمل کرنے اور فیصلہ کرنے کی روایات بھی موجود رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران بھی ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری رکھا گیا لیکن علی وزیر کے کیس میں یہ صورتحال کچھ مختلف نظر آئی ہے۔