خبریں/تبصرے


ہر منٹ 11 افراد بھوک سے ہلاک مگر فوجی اخراجات میں 51 ارب ڈالر اضافہ

گلوبل وارمنگ اور وبائی کیفیت کی وجہ سے معاشی بدحالی عالمی سطح پر غذائی اشیا کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا باعث بنی ہے جو گزشتہ 10 سال کے عرصہ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس اضافے نے دسیوں ملین مزید افراد کو بھوک کا شکار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی پاکستان کے نہیں طالبان کے وزیر خارجہ لگتے ہیں: محسن داوڑ

طالبان دہشت گرد اور بربادی پھیلانے والا سکواڈ ہیں۔ شاہ محمود قریشی پراکسیوں کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے ہماری شناخت اور تاریخ کو مسمار کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہیں کبھی بھی افغانستان کی منتخب قیادت کی تعریف کرتے نہیں سنا ہے۔

بلاول، مریم اور پی ٹی آئی قیادت کی کشمیر آمد پر قوم پرستوں کے احتجاجی مظاہرے

”جموں کشمیر کی مستقل تقسیم کے منصوبے میں پاکستان کی تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت ایک پیج پر ہے اور انہوں نے جموں کشمیر کے حصے بخرے کرنے کے سامراجی منصوبہ میں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کر رکھی ہے۔“

ضمانت کے باوجود طلبہ رہا نہ ہو سکے، تینوں طلبہ راولپنڈی جیل منتقل

”جمعرات کے روز تینوں طلبہ کی درخواست ضمانت مقامی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی تھی جس کے بعد مچلکے جمع کروا کر طلبہ کو رہا کرنے کا حکم جاری ہو چکا تھا۔ تاہم انکی رہائی کیلئے روبکار فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ رہا نہیں ہو سکے۔ آج امید ہے کہ وہ رہا ہو جائیں گے۔“

جموں کشمیر: کالعدم جہادی تنظیمیں کس طرح الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں؟

”جس منصوبہ بندی کے تحت ان تنظیموں کو سماجی بنیادیں دلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس میں ریاست کو کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔ ماضی میں بھی انہوں نے انقلابیوں کا راستہ روکنے کیلئے مسلح حملے اور پروپیگنڈہ کیاہے لیکن انہیں ہر بار کامیابی ملی ہے۔ تحریکوں کے مرکز ’پونچھ‘ پر خصوصی توجہ مرکوز کر کے اس طرح کے عناصر کو یہاں سماجی بنیادیں دلوانے کیلئے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔لیکن ہر بار کی طرح بالادست قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انتخابات کے نتائج میں واضح ہو جائے گا کہ ریاستی دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو عوام میں کتنی پذیرائی حاصل ہے۔“