خبریں/تبصرے


’آئی ایس پی آر‘ کے بینر تلے پاکستان کا سب سے بڑا رئیلٹی شو، فخر عالم میزبان ہونگے

فخر عالم نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو میں 1000سے زائد سپورٹ سٹاف، 100سے زائد کیمرے، ڈرون اور 96سے زائد مد مقابل امیدوار، انٹرنیشنل شرکاء، حقیقی ہیروز، حقیقی خطرات، سخت ترین موسمی حالات اور 60گھنٹے کانان اسٹاپ ایکشن جلد سکرینوں پر ہوگا۔“

میڈیا پر سنسرشپ کی لٹکتی تلوار: 19 سال سے چلنے والے ’ٹاک شو‘ کا میزبان ہی سنسر ہو گیا

پاکستان کے ایک بڑے نجی ٹی وی چینل کے سب سے مقبول سمجھے جانے والے ٹاک شو ’کیپیٹل ٹاک‘ کے میزبان کو پروگرام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔حامد میر 2002ء سے ’جیو نیوز‘ پر کیپیٹل ٹاک کے نام سے اس ٹاک شوکی میزبانی کر رہے تھے۔

فواد چوہدری! کیا آر ایس ایف نے اسائلم کیلئے پاکستان کو 142 ویں درجے پر رکھا ہے؟

خیر اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ ففتھ جنریشن وارفیئر چل رہا ہے اور ’اداروں ‘ کو بدنام کرنے کے لئے کچھ صحافی اسرائیل، ہندوستان، افغانستان اور پتہ نہیں کس کس ادارے سے پیسے لے رہے ہیں، تواس بات کا کیا جواب ہے کہ رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) ہر سال آزادی صحافت کی جو عالمی رینکنگ جاری کرتا ہے اس میں پاکستان کا نمبر 140 کے قریب قریب ہوتا ہے۔ جنگ کے مارے افغانستان کی رینکنگ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔ کیا آر ایس ایف بھی اسائلم لینے کے لئے ایسا کر رہا ہے؟

غریب ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کیلئے 25 ارب ڈالر کی ضرورت

امریکی این جی او ’پبلک سٹیزن‘ کی ایک نئی رپورٹ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک سال کے اندر اندر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں 80 فیصد شہریوں کو انسداد کورونا ویکسین فراہم کی جا سکتی ہے۔