خبریں/تبصرے


پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں ’سٹیزن جرنلزم‘ پر پابندی کا حکم نامہ

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں صحافیوں کیلئے بنائے گئے ایک سرکاری فلاحی ادارے کی جانب سے سرکلر جاری کرتے ہوئے شہری صحافت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور صحافیوں کو بھی کسی میڈیا ادارے کی جانب سے رپورٹ کئے جانے والے مواد کو ہی شیئر کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

اسد علی طور پر حملے کیخلاف آج ملک بھر میں صحافی احتجاج کرینگے

معروف صحافی اور وی لاگر اسد علی طور پر حملے کے خلاف آج جمعہ کے روز ملک بھر میں صحافی احتجاج کرینگے۔ احتجاج کی یہ کال صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی طرف سے دی گئی ہے اور اسد علی طور پر حملہ تمام صحافیوں پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔

اسد علی طور پر حملے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج: ’نیا پاکستان‘ صحافیوں پر بھاری

معروف صحافی اسد علی طور پر حملے کے خلاف بدھ کے روز صحافیوں نے احتجاج کیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سامنے پی ایف یو جے کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں درجنوں صحافی شریک تھے۔ مظاہرین نے صحافیوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور اسد علی طور پر حملہ تمام صحافیوں پر حملہ قرار دیا۔

فلسطین کیلئے یورپی امداد اضافے کے بعد 42 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

”انسانی ہمدردی کے تحت مدد سے سب سے کمزور فلسطینیوں کی حفاظت، زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنے اور انسانی وقار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ بے گناہ متاثرین کی مشکلات کے خاتمے کیلئے فوری طور پر انسانی ہمدردی کا حصول ناگزیر ہے۔ اس حالیہ تنازعے میں ضائع ہونیوالی بہت ساری انسانی زندگیاں واپس نہیں لائی جا سکتیں، ہم غزہ میں 11 بچوں سمیت متعدد بچوں کی ہلاکت سے پریشان ہیں۔“

3 جون تک فیصلہ نہ سنایا گیا تو علی وزیر کیس کی از سر نو سماعت ہو گی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ ہوئے 2 ماہ 22 روز گزر گئے ہیں، تاحال سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فیصلہ نہیں سنایا جا سکا ہے۔

گزشتہ روز صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے نام ایک خط تحریر کرتے ہوئے فیصلہ سنانے کی اپیل کر دی ہے۔ خط میں لطیف آفریدی نے چیف جسٹس کے نام لکھا ہے کہ علی وزیر کی فیملی کی طرف سے ان سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے۔ انکی درخواست ضمانت پر 5 مارچ 2021ء کو سماعت مکمل ہو گئی تھی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔