بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا کا مجموعی سرکاری قرض پہلی 100ٹریلین ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ ہے اور اس کی رفتار پیش گوئیوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ سکتی ہے، کیونکہ سیاسی جذبات اضافی اخراجات کے حق میں ہیں اور سست شرح نمو قرض لینے کی ضرورت اور اخراجات کو بڑھا دیتی ہے۔
خبریں/تبصرے
سول سوسائٹی تنظیموں کا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی تباہ کن پالیسیوں کو روکنے کا مطالبہ
50 سے زائد ممالک کی سول سوسائٹی تنظیمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ان اداروں کی سالانہ میٹنگز کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئیں۔ انہوں نے آئی ایف آئیز کے خلاف عالمی دنوں کے آغاز کے ساتھ ہی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی 80ویں سالگرہ کو ”آٹھ دہائیاں قرضوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی“ اور”جنوبی ممالک کے لیے ناخوشگوار“ قرار دیا۔
لاہور: پی ایس سی کے زیر اہتمام اینٹی ہراسمنٹ احتجاجی ریلی
منگل کے روز پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو (پی ایس سی)کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے پنجاب اسمبلی تک اینٹی ہراسمنٹ ریلی نکالی کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور کی مختلف جامعات کے طلبہ نے شرکت کی۔
پر امن اجتماع کی آزادی سلب کی جا رہی ہے: ایچ آر سی پی
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کل کراچی میں سندھ رواداری مارچ میں حصہ لینے والے سول سوسائٹی کے کارکنوں پر ہونے والے تشدد کی فوری تحقیقات کرے۔ کراچی پولیس نے ایچ آر سی پی سندھ چیپٹر کے وائس چیئرپرسن قاضی خضر حبیب سمیت بیسیوں مظاہرین کو گرفتار کیا اور عورتوں سمیت کئی دیگر افرادکو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
پشتون قومی جرگہ: فوج اور دہشت گرد تنظیموں کے انخلا کے لیے 2 ماہ کی ڈیڈ لائن
٭ یہ جرگہ فوج اور طالبان دونوں کو ایک مخصوص وقت دے کہ اس مدت کے بعد وہ ہماری سرزمین خالی کر دیں اور وطن چھوڑ دیں۔
٭یہ جرگہ فیصلہ کرے کہ ہم طورخم سے چمن تک اپنی تجارت انگریزوں کے دور کی طرح کریں گے اور ہم کسی قسم کے گیٹ اور رکاوٹیں قبول نہیں کریں گے۔
٭یہ جرگہ افغان حکومت سے اپیل کرے کہ وہاں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔
٭یہ جرگہ ایک بڑے جرگہ کا اعلان کرے جو جہاں بھی پشتون قبائل میں زمینوں کے تنازعات ہوں، وہ روایتی طریقے سے ان کو حل کرے۔
پنجاب کالج میں طالبہ سے زیادتی کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلبہ پر پولیس کی فائرنگ، 10 زخمی
لاہور(جدوجہد رپورٹ) لاہور کے علاقے گلبرک میں واقع پنجاب گروپ آف کالجز کے کیمپس میں سکیورٹی کارڈ کی جانب سے سال اول کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر پولیس نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10طلبہ زخمی ہو گئے […]
20 سالہ جنگ میں 76 ہزار سے زائد پشتون ہلاک، 57 لاکھ بے گھر ہوئے: پی ٹی ایم
خیبر میں جاری تین روزہ پشتون قومی جرگہ کے دوسرے روز پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کی جانب سے دکھائی جانے والی دستاویزی فلموں میں گزشتہ20سالہ جنگ کے دوران پشتونوں کو پہنچنے والے نقصانات کے اعداد و شمار پیش کئے گئے۔
’بلیک ہول‘میں دانش ارشاد کی تصنیف ’آزادی کے بعد‘کی تقریب رونمائی
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی سیاسی تاریخ سے متعلق حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ”آزادی‘ کے بعد‘ کی تقریب رونمائی ’دی بلیک ہول‘ اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں بڑی تعداد میں طلبہ، نوجوانوں، صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی نے شرکت کی۔
’پشتون قومی جرگہ‘ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی: چیف سیکرٹری
چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ تمام سرکاری محکموں، منسلک محکموں، پولیس، خودمختار اور نیم خودمختار سرکاری اداروں کے ملازمین کو مطلب کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی پروگرام یا سرگرمی میں ظاہری، خفیہ، جسمانی یا مالی صورت میں شرکت غیر قانونی ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
خیبر میں تشدد کی اطلاعات تشویشناک ہیں: ایچ آر سی پی
بیان کے مطابق ’پی ٹی ایم کے حامیوں کے پر امن طور پر جمع ہونے کے حق میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود ریاست پہلے ہی پی ٹی ایم پر پابندی لگا کر اور اسے اجتماع کے انعقاد سے روکنے کی کوشش کر کے غیر متناسب اقدامات کر چکی ہے۔‘