ادارہ جدوجہد کی جانب سے قارئین جدوجہد کو عید مبارک۔
یہ عید ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے کہ جب ایک طرف کراچی میں طیارے کے حادثے نے ہم سب کو سوگوار کر دیا ہے، تو دوسری جانب کرونا کی وبا نے ملک بلکہ پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
اس امید کے ساتھ کہ آئندہ عید الفطر پاکستان کے شہریوں کے لئے حقیقی خوشیاں لے کر آئے گی، ہم اپنے قارئین کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی حوصلہ افزائی اور بڑھتی ہوئی تعداد ہمیں ہمارا کام جاری رکھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔
عید کے اس موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلے میں اپنے قارئین سے تین دن کی رخصت لیں گے۔ ’جدوجہد‘ کا آئندہ شمارہ 28 مئی (بروز جمعرات) پوسٹ کیا جائے گا۔
خبریں/تبصرے
پاکستانی کشمیر: نیو یارک ٹائمز کی بنکرز میں خواتین کی ہراسگی سے متعلق رپورٹ، حقائق کیا ہیں؟
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کو پانی کا پہلا قطرہ قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیںکہ واقعات اور مسائل اس سے کہیں زیادہ ہیں۔
سٹاک ہولم: صرف 7 فیصد میں ہرڈ امیونٹی
یہ ماڈل بنانے والے سٹاک ہولم یونیورسٹی کے ریاضی دان پروفیسر دودن قبل میڈیا میں تسلیم کر رہے تھے کہ ان کا ماڈل غلط ثابت ہوا۔
بائیڈن کو ٹرمپ پر 11 پوائنٹس کی برتری
اس کی ایک وجہ صدر ٹرمپ کی کرونا بحران سے نپٹنے والی پالیسیاں بھی ہو سکتی ہیں۔
سعودی ڈراموں میں اسرائیل سے دوستی کا پیغام
ایران اور سعودی دشمنی، دوسری جانب سعودی معاشی صورت حال کے پس منظر میں، سعودی عرب اور اسرائیل قریب آ رہے ہیں۔
کیمرون: چھو کر کرونا کا علاج کرنے والا پادری کرونا سے ہلاک
ان کا خیال تھا کہ پادری فرینکلین دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔
امریکا میں جانسنز بے بی پاؤڈر کی فروخت بند: کینسر کے الزام میں 19,400 مقدمات کا سامنا
اب تک کمپنی بارہ ایسے مقدمات جیت چکی ہے جبکہ پندرہ میں اس کے خلاف فیصلہ آیا۔
ٹڈی دل سے 817 ارب کا نقصان ہو سکتا ہے، فوری مدد کی جائے: کسان رابطہ کمیٹی
ٹڈی دل حملوں سے ہونے والے نقصانات کا فوری جائزہ لیا جائے اور اس کا فوری مداوا کیا جائے اور کسانوں کے نقصانات کو پورا کیا جائے۔
غمستان! مساجد پر حملوں میں 13 ہلاک، ہسپتال پر افغان فضائیہ کی بمباری
ایک کلینک افغان فضائیہ کی بمباری کی زد میں آگیا جس سے مریض اور ہسپتال کے عملے کے افراد زخمی ہو گئے
کرونا: بعض ممالک میں شرح اموات 15 فیصد تک
پاکستانی حکمرانوں نے ایک غلط فہمی یہ بھی پھیلائی کہ کرونا کا شکار ہونے والے مریضوں میں سے صرف ایک یا دو فیصد مریضوں کی موت واقع ہوتی ہے۔