آج ملک کے اہم ترین شاعر، مفکر اور مارکسسٹ رہنما فیض احمد فیض کا 37 واں یوم وفات ہے۔ اس موقع پر روزنامہ ’جدوجہد‘ ایک خصوصی شمارہ شائع کر رہا ہے۔ آج ہمارے سارے مضامین فیض احمد فیض کی شخصیت اور فن کو اجاگر کریں گے۔ اس شمارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس شمارے میں فیض احمد فیض کے بعض ہم عصر ساتھیوں اور دانشوروں کے یادگار مضامین شائع کئے جائیں گے جن میں سید سبط حسن، ندا فاضلی، آغا ناصر، حمید اختر اور ساقی فاروقی شامل ہیں۔
Day: نومبر 19، 2021
تارکین وطن کو ووٹ کا حق: دھاندلی کا بہترین منصوبہ
”کیا وجہ ہے کہ 19 نومبر سے پہلے یہ بل منظور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟“ انھوں نے کہا کہ یہ بل 19نومبر کو منظور کیے جائیں۔ ”کیا 19 نومبر کے بعد کوئی قیامت آ جائے گی۔ قوم کو بتایا جائے 19 نومبر سے پہلے ہنگامی قانون سازی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔“
مارکس کے آخری سال: تازہ سوانح عمری میں دلچسپ انکشافات
نئے حقائق کی روشنی میں مارکس اپنے نظریات کی از سر نو تشکیل پر ہمہ وقت تیار رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کٹر قسم کا انقلابی نہیں تھا۔ مستو کے خیال میں مارکس کے بعد آنے والے مارکس وادیوں میں یہ خاصیت دیکھنے کو نہیں ملی۔ سوچ میں لچک کی غالباً بہترین مثال وہ جوابی خط ہے جو مارکس نے روسی انقلابی ویرازاسولچ کو لکھا۔ ویرا نے 1881ء میں مارکس کو خط لکھا اور اس خط میں ویرا نے روسی کسان طبقے کے دیہی کمیون (ایک طرح کی پنچائت: مترجم) بارے مارکس کی رائے مانگی۔ ویرا جاننا چاہتی تھی کہ کیا روسی انقلابی کسانوں کو منظم کرنے کی کوشش کریں یا مزدور طبقے میں ہی کام کریں جو حجم میں اس وقت بہت چھوٹا تھا۔