Day: دسمبر 3، 2022

[molongui_author_box]

ٹی ٹی پی اور القاعدہ رہنما عالمی دہشت گرد قرار، افغانستان میں کارروائی کا عندیہ

’اے ایف پی‘ کے مطابق دہشت گرد قرار دیئے گئے عسکریت پسندوں میں القاعدہ برصغیر پاک و ہند، جو جہادی نیٹ ورک کی ایک علاقائی شاخ ہے، کے 4 رہنما شامل ہیں۔ تنظیم کے امیر اسامہ محمود کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

طالبان ماورائے عدالت قتل کی رپورٹس کی تحقیقات کریں: اقوام متحدہ

’شہری ہلاکتوں کی بہت سنگین اطلاعات ہیں، ماورائے عدالت قتل میں کم از کم 8 ہلاکتیں ہوئیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مشن نے قابل اعتماد تحقیقات اور احتساب کی ضرورت پر طالبان کو شامل کیا ہے۔‘

چین: باسکٹ بال اسٹار کو خراب ’قرنطینہ‘ سہولیات پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا، 10 ہزار یوآن جرمانہ

’اے پی‘ کے مطابق جمعہ کو بھی مزید شہروں نے پابندیوں میں نرمی کی، جس سے شاپنگ مالز، سپر مارکیٹوں اور دیگر کاروباروں کو شنگھائی اور دیگر علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی۔ مظاہروں میں کچھ مظاہرین نے صدر شی جن پنگ سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

امریکہ: اوتھ کیپرز کے بانی بغاوت کی سازش کے مجرم قرار

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اوتھ کیپرز فلوریڈا باب کے قائد کیلی میگس کو بھی بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیا گیا اور تین دیگر بغاوت کرنے والوں کو دیگر جرائم کا مجرم پایا گیا۔ یہ مقدمہ تقریباً تین دہائیوں میں پہلی بار ہے کہ کسی وفاقی جیوری نے مدعا علیہان کو بغاوت کی سازش، امریکہ کی حکومت کو زبردستی گرانے یا تباہ کرنے کی سازش کے جرم کی سزا سنائی ہے

احتساب بیورو ترامیم کا پہلا فائدہ ملک ریاض کو پہنچا: غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس خارج

یاد رہے کہ یہ ریفرنس 3 سال قبل دائر کیا گیا تھا اور نیب نے 15 مشتبہ ملزمان کو نامزد کیا تھا۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان نے باغ ابن قاسم سے متصل پلاٹ کو غیر قانونی طور پر الاٹ کر کے ٹاور تعمیر کیا ہے، جس سے قومی خزانے کو ایک کھرب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

عالمی معاشی بحران عروج کی طرف جا رہا ہے: مارکسی معیشت دان ایرک توساں

ان کا کہنا تھا کہ اس بحران کی زد میں غریب ممالک بری طرح آئیں گے۔ قرضوں کا بوجھ بڑھے گا، ماحولیات کی مزید تباہی ہو گی اور آمرانہ سیاسی رجحان بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک کو اپنے قرضے دینے سے انکار کر نا چاہئے۔ اپنے عوام کی بھلائی پر خرچ کرنا چاہئے اور جو حکومتیں ایسا نہیں کرتیں انہیں عوام اپنی طاقت سے اقتدار سے محروم کر دیں۔

کولمبو: ’پاکستان میں شہری زلزلے، سیلاب سے نہیں ریاستی نا اہلی سے ہلاک ہوتے ہیں‘

’پاکستان میں شہری صرف زلزلے اور سیلاب جیسی قد رتی آفات سے ہلاک نہیں ہوتے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی خشک سالی، سیلاب، طوفان اور دیگر آفات کے علاوہ شہری ریاستی نا اہلی کی وجہ سے بھی ہلاک اور تباہ ہوتے ہیں۔ جب آفات کا شکار لوگوں کی مدد کرنی ہو تو پاکستانی ریاست غریب بن جاتی ہے۔ جب امیروں کو ٹیکس چھوٹ دینی ہو تو پاکستان سے امیر ریاست کوئی نہیں۔ جب عام شہریوں کی مدد کرنی ہو تو یہ کمزور ریاست ثابت ہوتی ہے۔ جب حقوق مانگنے والے عوام پر جبر کرنا ہو تو یہ بہت طاقتور ریاست ہے‘