بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل عام اور جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی تحریک نے جہاں ہر مردو زن کی حمایت حاصل کی ہے اور بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے اور ریلیاں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اس تحریک نے بچوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
