Day: مارچ 13، 2025


ڈرامے پر تنقید بھی قبول نہیں، لیکن ڈرامہ لکھنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا!

یہاں البتہ کوئی اگر اس خوش فہمی میں رہے کہ اس محکمے کے آپریشن سے کوئی مسئلہ حل ہوگا تو اس خواہش کی بیل منڈھے چڑھنے کے امکانات صفر سے بھی کم ہیں۔ انسانوں کو انسان سمجھنے اور ان کے مسائل کو انسانی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے جنگی حکمت عملی کی بجائے سیاسی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ یہ صلاحیت اور اہلیت صرف اس ملک کے محنت کش طبقے میں ہی ہے کہ وہ سیاسی میدان میں اترتے ہوئے نہ صرف رائج الوقت نظام کو چیلنج کرے، بلکہ قومی، سیاسی، سماجی اور معاشی پروگرام مرتب کرتے ہوئے سوشلسٹ بنیادوں پر اس سماج کی تعمیر نو کا ذمہ اپنے ہاتھوں میں لے۔ سامراجی وجنگی نقطہ نظر، حکمت عملی اور سرمایہ دارانہ اصولوں پر یہ مسائل حل ہونے والے نہیں ہیں۔