خبریں/تبصرے

مصطفی نواز کھوکر کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی سے کیوں ہٹایا گیا؟

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کو ایوان بالا کی انسانی حقوق کمیٹی سے ہٹا ئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹی ایف ٹی نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عمران خان کی جگہ لینے کی ممکنہ کوششوں کے سلسلے میں یہ اقدام اٹھایا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر کے لاپتہ افراد سمیت دیگر اہم معاملات پر پارٹی کے اندر اور اپوزیشن میں اصولی موقف اپنانے کی وجہ سے پارٹی کو ان پر تحفظات ہیں۔

ٹی ایف ٹی کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کو متعدد دیگر کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے جن میں انکی بظاہر کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اہم بات یہ ہے کہ یہ کمیٹیاں کے ذریعے فوج سے ٹکراؤ کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts