لاہور (جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام امیروں اور طاقتوروں نے امیر اور طاقتور کو فائدہ پہنچانے کیلئے ڈیزائن کیا تھا۔
’ٹیلی سور‘کے مطابق انکا مزید کہنا تھا کہ یہ مالیاتی نظام گہری سماجی عدم مساوات کو برقرار رکھنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ترقی کو فروغ دینے کیلئے ساز گار نہیں ہے۔
تارکین وطن کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے بالادست طاقتوں کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی انسانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیلئے سرحدیں کھینچیں۔ سرحدوں کو بڑی طاقتوں کی خواہش پر دوبارہ نہیں کھینچنا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ علاقائی سالمیت اور خود مختاری چھوٹی اور بڑی ریاستوں کیلئے یکساں مقدس ہے۔