لاہور (جدوجہد رپورٹ) بلجئیم میں مقیم جیو نیوز کے نامہ نگار خالد حمید فاروقی گذشتہ ہفتے کے روس دل کا دورہ پڑنے سے برسلز میں وفات پا گئے۔ بطور ترقی پسند سیاسی کارکن اور صحافی انہیں صحافتی و سیاسی حلقوں میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا تھا۔ ان کی وفات پر یورپی یونین کی پارلیمان کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا کیونکہ وہ اس کے اجلاسوں کی کاروائی پر رپورٹنگ کرتے تھے اور یورپی امور پر ماہر مانے جاتے تھے۔
یورپی یونین کے نمائندے کی جانب سے پیش کیا جانے والا خراج تحسین کا پیغام مندرجہ ذیل ویڈیو میں پیش کیا جا رہا ہے: