خبریں/تبصرے

وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں پارلیمان تحلیل کرنے کی خواہش رد کر دی گئی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران پارلیمان تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے تیار تھے تاہم انہیں آخری لمحات میں روک دیا گیا۔

یہ انکشاف’ٹی ایف ٹی‘ کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں کیا گیا ہے جہاں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کو ’پنڈی بوائز‘ نے الیکشن کا اعلان کرنے سے روک دیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ حکومت آئی ایم ایف سے بات کرے اور عمران خان کی جانب سے پیدا کی گئی خرابیوں کو درست کرے۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کو مالی ضمانت دینے کیلئے سعودی عرب کی مدد کی حوصلہ افزائی نہ کئے جانے پر شکوہ کناں ہیں۔ تاہم میاں نوازشریف کا ابھی بھی اصرار ہے کہ حکومت کو عوام کے پاس جانا چاہیے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts