لاہور (جدوجہد رپورٹ) ہالی ووڈ فلموں اور ٹی وی شوز کے ہزاروں اسکرین رائٹرز نے منگل کی آدھی رات تک ہڑتال کی ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق رائٹرزگلڈ آف امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے اراکین روزی کمانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کیونکہ شرحیں کم ہو گئی ہیں اور رائٹرز کے پاس ملازمت کی حفاظت کم ہے۔
ہڑتال نے زیادہ تر ٹی وی پروڈکشن کو فوری طور پر روک دیا ہے، تاہم اگر تعطل جاری رہتا ہے تو کچھ فلموں میں بھی تاخیر ہونے کا امکان ہے۔
رائٹرزگلڈ آف امریکہ نے اس سے قبل 2007-08ء میں ہڑتال کی تھی، جو 100 دن تک جاری رہی تھی اور اس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر نمایاں اثر پڑا تھا۔
رائٹرز گلڈ آف امریکہ ویسٹ کی کپتان اور ایبٹ ایلیمنٹری کی منصفہ بریٹانی نکولس کا کہنا ہے کہ ’ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہ انڈسٹری ایسی ہو، جو اپنے کیریئر کو برقرار رکھ سکے۔ سٹوڈیوز نے ہمارے ساتھ تعاون کم کر دیا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری کو سٹریمنگ کو ترجیح دینے پر منتقل کر دیا ہے، ہماری تنخواہ ان تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے۔‘