خبریں/تبصرے

ایمیزون پر لاکھوں صارفین کو دھوکہ دینے کا الزام

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے بدھ کے روز ’ایمیزون‘ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے لاکھوں صارفین کو ان کی رضامندی کے بغیر اپنی پیڈ سبسکرپشن ایمیزون پرائم سروس میں رجسٹر کیا اور ان کیلئے یہ رجسٹریشن منسوخ کرنا مشکل بنا دیا۔ حالیہ ہفتوں میں ای کامرس کمپنی کے خلاف ایجنسی کی یہ تازہ کارروائی ہے۔

ٹریڈ کمیشن نے وفاقی عدالت میں ایمیزون پر مقدمہ دائر کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے جان بوجھ کر لاکھوں صارفین کو ایمیزون پرائم میں اندراج کروانے کیلئے دھوکہ دیا ہے۔

’ڈان‘ کے مطابق ایک بیان میں ایمیزون نے ٹریڈ کمیشن کے دعوؤں کو حقائق اور قانون کے منافع قرار دیا ہے۔

ٹریڈ کمیشن نے کہا ہے کہ ایمیزون پرائم دنیا کا سب سے بڑا سبسکرپشن پروگرام ہے، جس سے سالانہ 25 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔ یہ لاکھوں اشیاء پر تیز، مفت شپنگ، مختلف رعایتیں، فلمیں، موسیقی اور ٹیلی ویژن سیریز تک رسائی کے ساتھ ساتھ دیگر فوائد بھی پیش کرتا ہے۔

امریکہ میں پرائم ممبرز ہر سال 139 ڈالر ادا کرتے ہیں اور ایمیزون کی سیلز میں بڑا حصہ ڈالتے ہیں۔ پرائم ایمیزون بشمول اسٹریمنگ سروس پرائم ویڈیو اور اسکی گروسری ڈیلیوری سروس سمیت دیگر کاروباروں کیلئے بہت اہم ہے۔

تاہم اس کی ایک مہینے کی سبسکرپشن لینے کے بعد صارفین کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ہر مہینے رقم کٹوتی ہوتی رہتی ہے، سبسکرپشن تجدید کیلئے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی اور نہ ہی سبسکرپشن منسوخ کرنے کیلئے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts