لاہور (جدوجہد رپورٹ) پولینڈ کی حکمران جماعت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اداروں اور ریاستی کمپنیوں کی نجکاری پر ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ریفرنڈم اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران ہی کروایا جائے گا۔
’رائٹرز‘ کے مطابق حکمران جماعت پی آئی ایس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ہجرت کے معاہدے پر ریفرنڈم کروائیں گے۔ تاہم پی آئی ایس کے رہنما جاروسلاوکازنسکی نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ریفرنڈم کا پہلا سوال یہ ہو گا کہ ’کیا آپ سرکاری اداروں کی فروخت کی حمایت کرتے ہیں؟‘