حالیہ آئی ایم ایف پروگرام کی 25ویں شرط کے مطابق پاکستان ایئر لائنز کی نجکاری کو آگے بڑھانے کا حکم دیا گیا تھا۔ آزاد منڈی کی شفاف نجکاری پالیسی میں تمام ممکنہ بولی دہندگان "پراسرار” طور پر غائب ہوگئے، اور یہ عمل اس وقت مذاق بن گیا جب واحد بولی دہندہ کمپنی "بلیو ورلڈ سٹی” نے تین سو ارب روپے کی مالیت کی کمپنی کے 60 فیصد حقوق کی قیمت 10 ارب روپے کی حقیر بولی دے کر طے کی۔ یاد رہے کہ حکومت نے کم سے کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی تھی۔
Day: نومبر 4، 2024
پی آئی اے کی نجکاری نامنظور: پی ٹی یو ڈی سی
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے انور پنہور کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’پی آئی اے کی نجکاری نامنظور‘
ایران پر اسرائیل کے اگلے حملے کا فیصلہ آج امریکی انتخاب میں ہو گا
ایران اپنی سرزمین پر اپنے ایک اتحادی کے اس قتل کا جواب دینے سے ہچکچاتا رہا،یہاں تک کہ اسرائیل نے بیروت میں حسن نصر اللہ کو ایرانی پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفر وشان کے ہمراہ قتل کر دیا۔میجر جنرل محمد رضا زاہدی کے بعد یہ پاسداران انقلاب کے دوسرے اعلیٰ افسر تھے، جنہیں اسرائیل نے قتل کیا۔ میجر جنرل محمد رضا زاہدی کو یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے میں ایک آپریشن میں مارا گیاتھا۔ اس واقعے نے تہران کو 13 اپریل کو اسرائیل پر اپنا پہلا جوابی حملہ کرنے پر مجبور کیا۔