خبریں/تبصرے

زرداری کا عالمی ریکارڈ! ڈایمینشیا کا دنیا میں پہلا مریض جو ٹھیک ہو گیا

لاہور(جدوجہد رپورٹ)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مشرف دور میں، برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے بچنے کے لیے خود کو ذہنی مریض قرار دیا اور پھر 2008 صدر پاکستان کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے لاعلاج بیماری سے صحت یاب ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا۔ اب وہ دوبارہ ایوان صدر میں مقیم ہیں۔

پروفیسرکامران طاہر کی نئی شائع ہونے والی کتاب ”Chequered Past, Uncertain Future: The History of Pakistan“ کے مطابق ”2003میں جنیوا کے ایک مجسٹریٹ نے بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر کو منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دیا تھا۔ پاکستانی حکومت نے الزام عائد کیا تھا کہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے کک بیکس کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ میں ایک کاؤنٹی گھر راک ووڈ پیلس خریدا تھا۔ 2006میں ایک انگلش جج لارڈ جسٹس کولنز نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے اس دعوے کو ثابت کرنے کا ایک ’معقول امکان‘ موجود ہے۔“

ظاہر کامران لکھتے ہیں کہ ”بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے کیس میں تاخیر اور فیصلے سے بچنے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے۔ ان کی حکمت عملیوں میں سے ایک جو کسی حد تک شرمناک ثابت ہوئی، وہ آصف علی زرداری کو ذہنی مریض قرار دینا تھی۔ ان کے وکلاء نے ڈاکٹروں کی دستاویزات جمع کرائیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ ان بیماریوں میں ڈایمینشیا اور پی ایس ٹی ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) شامل ہیں۔ جب وہ صدر بنے تو ان کے معاونین نے عجلت میں اعلان کیا کہ اگر ڈایمینشیا ایک ناقابل علاج بیماری بھی ہے تو بھی وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔“

صدر زرداری سائنس اور طب پر بھی بھاری!

Roznama Jeddojehad
+ posts