لاہور(جدوجہد رپورٹ) اینٹی کیپیٹل اسٹ ریزیسٹنس(اے سی آر) نے فورتھ اٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں اے سی آر نے لکھا کہ انقلابی ایکو سوشلزم کے لیے ہماری جاری وابستگی کے ایک حصے کے طور پر اے سی آر نے فورتھ انٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کی ہے۔ آمرانہ پاپولسٹ دائیں بازوترقی کے ساتھ بائیوسفیئر کے خاتمے اور گلوبل وارمنگ، اور بگڑتے ہوئے عالمی بحران کا مطلب ہے کہ ہمیں سرحدوں کی تمیز کو مٹاتے ہوئے منظم ہونا چاہیے۔ 2022میں قازق بغاوت کے ساتھ یکجہتی، فلسطین اور یوکرین کے تنازعات سے لے کر گلوبل ایکوسوشلسٹ نیٹ ورک کے ذریعے متعدد ممالک میں ایکو سوشلسٹوں کے ساتھ روابط استوار کرنے تک بین الاقوامیت اے سی آر کی روح کا حصہ ہے۔ انگلینڈ اور سائمرو/ویلز میں الگ تھلگ گروپ ہونا ہمارے نقطہ نظر کا حصہ نہیں تھا۔ ہمیں صرف عمدہ الفاظ سے بڑھ کر ایک عملی بین الاقوامیت کی ضرورت ہے۔
ہمارے کچھ اراکین سوشلسٹ ریزسٹنس کے ساتھ اپنی وابستگی کے ذریعے پہلے ہی فورتھ انٹرنیشنل میں شامل تھے، جو اے سی آر کی بانی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ اے سی آر کے اندر کئی اندرونی بحثوں کے بعد ہم نے سکاٹ لینڈ میں کامریڈوں کے ساتھ ایک حصے کے طور پر رکنیت کے لیے درخواست دینے پر اتفاق کیا۔ انٹرنیشنل نے فروری کے آخر میں بلجیم میں منعقدہ 18ویں عالمی کانگریس میں اس پر اتفاق کیا۔
فورتھ انٹرنیشنل لیون ٹراٹسکی اور ان کے اتحادیوں نے 1938میں قائم کی تھی۔ اسے چوتھی انٹرنیشنل کا نام اس لیے دیا گیا، کیونکہ اس سے پہلے تین بن چکی تھیں۔ پہلی انٹرنیشنل(1864-1876) کی قیادت کارل مارکس اور فریڈرک اینگلز نے کی اور دنیا بھر میں محنت کش طبقے کی تنظیموں اور انقلابیوں کو اکٹھا کیا۔
دوسری (سوشلسٹ) انٹرنیشنل کی بنیاد1889میں رکھی گئی تھی اور اس نے بڑے پیمانے پر سوشلسٹ پارٹیوں، جیسے برطانیہ میں لیبر پارٹی اور جرمن ایس ڈی پی کو اکٹھا کیا۔ یہ انٹرنیشنل پہلی عالمی جنگ کے آغاز پر اس وقت تقسیم ہوئی، جب مختلف قومی جماعتوں نے جنگ میں اپنے سرمایہ دار طبقوں کا ساتھ دیا۔ تیسری (کمیونسٹ) انٹرنیشنل1919میں روسی انقلاب کے بعد قائم کی گئی تھی، تاکہ بالشویکوں کے نظریات کے ساتھ ہمدردی میں انقلابیوں کو اکٹھا کیا جا سکے۔ انہوں نے سرمایہ داری سے نجات کے لیے پوری دنیا میں کمیونسٹ پارٹیاں قائم کیں۔
1920اور1930کی دہائی کے دوران اسٹالن کے روس میں اقتدار سنبھالنے کے بعد تیسری انٹرنیشنل سیاسی طور پر تنزلی کا شکار ہو گئی۔ سوویت ریاست پر نوکر شاہی کا غلبہ ہو گیا، اور انٹرنیشنل سٹالن کی خارجہ پالیسی کے اہداف کے تابع ہو گئی۔ ٹراٹسکی اور ان کے ہمدردوں نے ایک نئی چوتھی انٹرنیشنل تشکیل دے کر اس کو چیلنج کرنے کی کوشش کی۔ یہ انقلابی سوشلسٹوں کی روایات کی امین تھی، جو سرمایہ داری اور سٹالنزم دونوں کی مخالفت کرتے تھے اور مستقل بین الاقوامیت کے لیے لڑ رہے تھے۔
اے سی آت بذات خود مختلف روایات سے تعلق رکھنے والے مختلف سوشلسٹوں کی تنظیم نو کی پیداوار ہے۔ اس لیے ہم اپنے تمام اراکین سے یہ توقع نہیں کر رہے ہیں کہ وہ ہر اس تاریخی موقف کا دفاع کریں گے، جو فورتھ انٹرنیشنل نے اپنایا ہے۔ ہم جدید دور کے بحران کے تذویراتی نقطہ نظر کے دور پر ایکو سوشلزم کے ساتھ واضح وابستگی اور انقلابی مارکسسٹوں اور طبقاتی جدوجہد کے دیگر کارکنوں کو دوبارہ منظم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اس کے کھلے پن کی وجہ سے فورتھ انٹرنیشنل میں شامل ہوتے ہیں۔
اسی عالمی کانگریس میں فورتھ انٹرنیشنل نے برازیل میں ایم ای ایس کو تسلیم کیا۔ یہ ایک مختلف انقلابی پس منظر سے تعلق رکھنے والی تنظیم ہے۔ اسی طرح امریکہ میں یکجہتی کو ایک مکمل حصے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ سوشلسٹ ایکشن کے ساتھ برادرانہ تعلقات یوکرین کی جنگ کے ارد گرد ماسکو کے حامی موقف کی وجہ سے ختم ہو گئے تھے۔
فورتھ انٹڑنیشنل کی بین الاقوامی قیادت میں اے سی آر کو نمائندگی حاصل ہے اور ہم دنیا بھر کے ایکو سوشلسٹ انقلابیوں کے ساتھ اپنے روابط کو گہرا کرنے اور ان کی جدوجہد سے سیکھنے کے خواہاں ہیں۔ ہم وسیع تر تنظیم نو کے لیے اور بڑے پیمانے پر انقلابی تنظیموں کی تعمیر کے لیے کام کریں گے، جو سرمایہ دارانہ جہنم کے آخری منظر میں تبدیلی لا سکیں، جس میں ہم رہتے اور جدوجہد کر رہے ہیں۔