لاہور (جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی جانب سے پیر کو اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3.87 ملین یوکرینی پناہ کیلئے سرحد عبور کر چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے اجرا کے بعد کے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 24 ہزار افراد نے حفاظت کی تلاش میں یوکرینی سرحدیں عبور کی ہیں۔
’اے پی‘ کے مطابق گزشتہ 5 دنوں سے پناہ گزینوں کے انخلا کی تعداد میں کچھ کمی نوٹ کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 4 دنوں میں انخلا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز نہیں کر سکی۔ اس کے برعکس 6 اور 7 مارچ کو ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد افراد بھی یوکرین چھوڑ گئے۔
یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں مہاجرین کا یہ بدترین بحران ہے۔ صرف پولینڈ نے 2.3 ملین اور رومانیہ نے 6 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی ہے۔ امریکہ نے 1 لاکھ پناہ گزینوں کو لینے کا اعلان کیا ہے۔