خبریں/تبصرے

پاور لومز ورکرز کا 16 روزہ دھرنا کامیاب، 3 لاکھ مزدوروں کی تنخواہ میں 10 ہزار کا اضافہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فیصل آباد کے پاور لومز کے مزدوروں کا 16 روزہ دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا اور دھرنا دینے والے مزدوروں کا تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔

حقوق خلق پارٹی کے رہنما فاروق طارق نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کامیاب دھرنے پر مزدوروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مطالبے کو تسلیم کئے جانے کے نتیجے میں مزدوروں کی تنخواہوں میں سات سے دس ہزار روپے ماہانہ کا اضافہ ہو گا۔

یہ معاہدہ گذشتہ روز مقامی انتظامیہ اور لیبر قومی موومنٹ کے درمیان ہوا۔ لیبر قومی موومنٹ اس دھرنے کو منظم کر رہی تھی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts