ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ترامیم سول سوسائٹی یا ذمہ داران سے کسی بھی قسم کی مشاورت کے بغیر سامنے لائی گئی ہیں۔ ان ترامیم کے ذریعے متعارف کروائی گئی مبہم شقیں اتھارٹیز کو لامتناعی اختیارات فراہم کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تعریف کو وسیع کرنے اور لامتناعی اختیارات کی حامل اتھارٹی کے قیام سے ایسا فریم ورک بنایا جا رہا ہے جو سنسرشپ، نگرانی اور اختلاف رائے کو دبانے کی راہ ہموار کرے گا۔
Day: جنوری 27، 2025
دالبندین: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اجتماع میں ہزاروں افراد کی شرکت
بلوچستان کے ضلع چاغی کے صدرمقام دالبندین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔
بھارتی کمیونسٹوں کی زیر قیادت فرقہ واریت کے خلاف جنگ
تحریر میں موجود غلطیوں اور تجاہل پسند ی کی ایک مثال کے طور پر مضمون کے لیے بنیاد فراہم کرنے والے دو بیانات میں سے ایک کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اور سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو کے رکن پنارائی وجین کا ہے۔ شادمان کا کہنا ہے کہ وجین نے ’دی ہندو‘ کے صحافی سوبھانا نائر کے سامنے یہ بات کہی کہ کیرالہ کے کچھ حصوں میں سونے کی سمگلنگ ’ملک دشمن‘ مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ مضمون کے نچلے حصے میں اخبار نے سونے کی سمگلنگ سے متعلق مواد کو شامل کرنے پرمعذرت کی۔ یہ بیان وزیراعلیٰ نے نہیں بلکہ تعلقات عامہ کی کمپنی Kaizzenکی طرف سے تحریری طور پر بنایا گیا تھا۔ دودن بعد وجین نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ انہوں نے یہ بیان نہیں دیا، نہ ہی ایسے کسی بیان کی منظوری دی۔ شادمان نے اس سب کے برعکس یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بیان وجین کا ہے اور انہوں نے اس کی بنیاد پر پورا مضمون بنا دیا۔
اسرائیل سے لڑنے کی بجائے طالبان، آیت اللہ مسلمان خواتین سے جنگ کرنے میں مصروف
دیکھئے مدیر ’جدوجہد‘ فاروق سلہریا کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان:’اسرائیل سے لڑنے کی بجائے طالبان، آیت اللہ مسلمان خواتین سے جنگ کرنے میں مصروف‘