لاہور (جدوجہد رپورٹ) انقلابی رہنما چی گویرا کے بڑے بیٹے کمیلیو وینزویلا میں فالج کے دورے کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔ وہ وینزویلا کے سرکاری دورہ پر تھے، جہاں پیر کے روز خون جمنے سے انہیں فالج کا دورہ پڑا، جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ وفات پا گئے۔ وہ 1960ء کی دہائی کے اوائل میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی عمر محض چار سال تھی، جب ان کے والد چی گویرا کو بولیویا میں قتل کر دیا گیا تھا۔
کیمیلو چی گویرا کے چار بچوں میں سب سے بڑے تھے۔ لیبر لا میں گریجویٹ گویرا مارچ ہوانا کیوبا میں سینٹر فار چی گویرا اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر تھے۔ یہ ادارہ چی گویرا کے کام اور نظریات کو فروغ دینے کیلئے وقف ہے۔
کیمیلو نے اپنی ساری زندگی والد کے نظریات اور افکار کو پھیلانے اور ان کی میراث کو محفوظ بنانے میں صرف کی۔