خبریں/تبصرے

بدل چکا ہے بہت اہل درد کا دستور

اوسلو (جدوجہد رپورٹ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں آجکل ٹونی عثمان کے نئے کھیل ”سو فیصد“ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس کھیل کاایک خصوصی پہلو یہ ہے کہ اس کا کلائمیکس اور اینٹی کلائمیکس فیض احمد فیض کے کلام کے ذریعے ہو گا۔ اس سلسلے میں فیض کی غزل ”گلوں میں رنگ بھرے بادِنو بہار چلے“ اور نظم ”یہ داغ داغ اجالا، یہ شب گزیدہ سحر“ کو ایک منفرد طریقے سے کمپوز کیا گیا ہے۔

یہ کلام عدیل برکی اور روھینی ساہیپال نے غیر روائتی طریقے سے گایاہے۔ یہ ڈرامہ نارویجن زبان میں ہو گا مگر فیض کے کلام کو اُردو ہی میں، ترنم کے ساتھ، پیش کیا جائے گا۔ا س کلام پر بین الاقوامی شہرت یافتہ رقاص سدیش ادھانا جدید انداز میں رقص کریں گے۔

ٹونی عثمان نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ڈرامہ کے ذریعے کوئی مخصوص جواب نہیں دینا چاہتے بلکہ معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے متعدد سوالات اٹھانا چاہتے ہیں تاکہ سوچ کا عمل جاری رہے۔ یہ ڈرامہ اوسلو ک ”رُومن اسٹیج“ پر 13 اکتوبر سے دکھایا جائے گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts