ناظم اعلیٰ تعلیمات ایلیمنٹری اینڈ سیکرٹری ایجوکیشن مردانہ نے ایک حکم کے تحت سرکاری معلم کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق صہیب عارف ایلمنٹری مدرس بوائز مڈل سکول نامنوٹہ ضلع پونچھ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود عوامی مظاہروں میں شریک ہو کر حکومت مخالف تقاریر کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف مشتعل کرنے کا مرتکب پایا گیا ہے۔ یہ اقدام گورنمنٹ سرونٹس کنڈیکٹ اور ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کی خلاف ورزی ہے۔ حکم نامہ میں لکھا گیا ہے کہ دستاویز مواد کے ملاحظہ کے بعد عیاں ہوتا ہے کہ ملازم مذکور کی جانب سے مس کنڈکٹ اور بدعملی کا ارتکاب کیا گیا ہے، جس کیلئے مزید کسی انکوائری کی ضرورت نہ ہے۔ لہٰذا صہیب عارف کو ریموول فراہم سروس کی سزا عائد کی جاتی ہے۔
