محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی کو دنیا بھر کی طرح پاکستان کے چاروں صوبوں اور زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ٹریڈ یونینوں اور محنت کشوں کی نمائندہ تنظیموں اور بائیں بازو کی تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں، جلسے اور جلوس منعقد کئے گئے۔ ملک بھر میں مظاہرین نے آئی ایم ایف کی سامراجی اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
