لاہور (جدوجہد رپورٹ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غریب اور متوسط درجے کے ممالک میں 2040ء تک کینسر میں 81 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غیر ترقی یافتہ ممالک میں کینسر کی روک تھام اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اتنے انتظامات نہیں کئے جا رہے جتنے ضروری ہیں کیونکہ ان ممالک میں صحت کے بجٹ کا بڑا حصہ وبائی امراض سے نپٹنے یا زچہ بچہ کی صحت کے لئے خرچ کیا جا رہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2018ء میں عالمی سطح پرکینسر کے 18,078,957 مریض تھے۔ عالمی سطح پر تازہ ترین قابلِ اعتبار اعداد و شمار یہی ہیں۔ 2018ء میں پوری دنیا میں کینسر سے 9,555,027 مریض ہلاک ہوئے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیر ممالک میں کینسر سے نپٹنے کے لئے 90 فیصد انتظامات موجود ہیں جبکہ غریب ممالک میں اس کی سطح 15 فیصد ہے۔