نقطہ نظر

آج کی ویڈیو: پرویز ہود بھائی کرونا بارے سازشی تھیوریاں بے نقاب کرتے ہیں

سوشل ڈیسک

پاکستان میں سازشی تھیوریاں پھیلانے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ عموماً حکمران طبقے کی ناکامیاں چھپانے کے لئے ایسا کیا جاتا ہے۔ جب طبقاتی، تنقیدی اور منطقی سوچ کا فقدان ہو تو سازشی تھیوریاں خوب فروغ پاتی ہیں۔

سازشی تھیوریاں طبقاتی سوچ کو اور طبقاتی جدوجہد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ترقی پسند جدوجہد کا ایک اہم فریضہ ہے کہ سازشی تھیوریوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک سائنسی اور تنقیدی بیانئے کو فروغ دے۔

کرونا وبا بارے بھی بے شمار سازشی تھیوریاں پیش کی گئی ہیں۔ پاکستان کے معروف سائنس دان اور مفکر پروفیسر پرویز ہود بھائی مندرجہ ذیل ویڈیو خطاب میں کرونا بارے سازشی تھیوریوں کا جواب دے رہے ہیں:


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts